ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : عصمت دری کا شکار ہوئی چوتھی جماعت کی طالبہ ۔ ملزم گرفتار 

بیلتنگڈی : عصمت دری کا شکار ہوئی چوتھی جماعت کی طالبہ ۔ ملزم گرفتار 

Wed, 15 Dec 2021 17:46:52    S.O. News Service

بیلتنگڈی ،15؍ دسمبر (ایس او نیوز) چوتھی جماعت میں زیر تعلیم ایک بچی کی مبینہ طور پر ایک نوجوان کی طرف سے عصمت دری کرنے کی شکایت موصول ہونے پر بیلتنگڈی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ 

گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت جیانند کے طور پر کی گئی ہے ۔ لڑکی گھر والوں نے پولیس کے پاس جو شکایت درج کروائی ہے اس کے مطابق  جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا تو جنانند اندر گھس کر لڑکی کو ایک دوسری زیر تعمیر عمارت میں لے گیا اور وہاں اس کی عصمت دری کرنے کے بعد دھمکی دی کہ اگر یہ بات کسی کو بتائی تو وہ اسے جان سے مار ڈالے گا ۔

لڑکی کی نے جب والدین کو یہ بات بتائی تو انہوں نے فوراً پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پوکسو اور آئی پی سی  کے تحت کیس دائر کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔


Share: